بھارت میں پنویل پولیس نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صورتحال کا جائزہ لینے والے پولیس افسر نے بتایا کہ فارم ہاؤس کے گارڈز نے گزشتہ ہفتے 2 افراد کو فارم ہاؤس میں گھستے وقت پکڑ لیا تھا جس کے بعد دونوں افراد نے اپنے نام اور پتے غلط بتائے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے دونوں افراد سلمان خان کے ارپیتا فارم ہاؤس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ دونوں افراد کی شناخت اجیش کمار اور گرو سیوک سنگھ کے طور پر ہوئی جب کہ دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سپر اسٹار سلمان خان کو ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد سے پولیس نے ان کی سکیورٹی سخت کردی ہے۔