بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق مزید ہوشربا دستاویزات جاری

بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق مزید ہوشربا دستاویزات جاری کردی گئیں۔

برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کا الزام لگانے والی لڑکی ورجینیا جُوفرے Virginia Giuffre نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے17 برس کی عمر میں فرانس لے جایا گیا تھا جہاں شہزادہ اینڈریو کے ساتھ ساتھ ایک اور غیرملکی شہزادے نے بھی اس سے جنسی تعلق قائم کیا تھا۔

لڑکی ورجینیا جُوفرے کا کہنا ہے کہ شہزادہ انگریزی بھی بولتا تھا، نام پتا نہیں، شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق پرایپسٹین نے 15 ہزار ڈالر دیے تھے۔

ورجینیا کا دعویٰ ہے کہ اس کی دوست کا بل کلنٹن، ڈونلڈ ٹرمپ، رچرڈ برینسن سمیت وکٹوریا سیکرٹ کے مالک سے بھی جنسی تعلق تھا۔

ورجینیا نے مزید دعویٰ کیا کہ پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ، سپر ماڈل نااومی کیمبل Naomi Campbell، اداکار کیون اسپیسیKevin Spacey، لیبرلیڈر پیٹرمینڈلسنPeter Mandelson بھی ایپسٹین کےجزیرے پر دیکھے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں