نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا خاکہ تیار

نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کیساتھ میدان میں اترے گی، کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف اور زمان خان کیساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیع دی جائےگی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کیساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان گیارہ رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا، شاہین آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن بھی ہوا جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں