اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں بیل کی انٹری نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ میں پیش آیا جہاں بپھرا بیل بینک میں جا گھسا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیل بھاگتا ہوا آیا اور اچانک سے بینک میں داخل ہوگیا، بیل کے بینک میں داخلے نے سب کو حیران کردیا جب کہ بینک صارفین سمیت بینک کے عملے میں بھگدڑ مچ گئی اور سب کی دوڑیں لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیل کو نکالنے کیلئے باہر موجود سکیورٹی گارڈ نے ایک ڈنڈی کا استعمال کیا اور بیل کو بینک سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس میں سخت محنت کے بعد گارڈ کو کامیابی ملی۔