ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی سے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

سابق صوبائی وزیر محمد حسین ٹکٹ سے محروم رہے جب کہ خواجہ اظہار الحسن پہلے ناراض ہوئے لیکن پھر انہیں این اے 247 سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دے کر منا لیا گیا۔

اس نشست سے پہلے مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے امیدوار تھے، اب مصطفیٰ کمال صرف ایک نشست این اے 242 سے الیکشن لڑیں گے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی این اے 248 سے قسمت آزمائیں گے اور فاروق ستار 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

ایم کیو ایم نے 2 خواتین کو بھی جنرل نشستوں سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دے جن میں ڈاکٹر فوزیہ حمید این اے 229 اور آسیہ اسحاق این اے 232 کورنگی پر امیدوار ہوں گی۔

لانڈھی سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر اب صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑیں گے، علاوہ ازیں پی ایس 96 سے شبیر قائم خانی کو ٹکٹ مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں