سابق وزیر اعظم نواز شریف پنجاب میں سب سے مقبول رہنما: سروے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پنجاب میں مقبولیت میں سب سے آگے ہیں۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 60 فیصد افراد نے نواز شریف کو پسندیدہ رہنما قرار دیا جب کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 53 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر نظر آئے۔

قومی سطح پر بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت 3 فیصد کمی کے ساتھ 57 فیصد ہوگئی مگر اب بھی پسندیدگی میں سرِ فہرست ہیں۔

البتہ نواز شریف کی مقبولیت میں قومی سطح پر 16 فیصد کا واضح اضافہ ہوا اورانہیں 52 فیصد پاکستانیوں نے پسندیدہ کہا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 35 فیصد کے ساتھ قومی سطح پر تیسرے مقبول رہنما رہے مگر پسندیدگی میں ایک فیصد کمی آئی۔

پنجاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق 36 فیصد کے ساتھ تیسرے مقبول رہنما بن کر ابھرے، بلاول بھٹو زرداری 34 فیصد، سعد رضوی31 فیصد، مولانا فضل الرحمان 27 فیصد جب کہ جہانگیر ترین پنجاب میں 21 فیصد شہریوں کی پسند نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں