قانونی چارہ جوئیوں کا سامنا کرنیوالے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور عدالتی جھٹکا لگ گیا۔
ٹیکس دستاویز حاصل کرنےکی سازش سے متعلق نیویارک ٹائمز کے خلاف سابق صدر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج ہوگیا۔
نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اخبار اور صحافیوں کو 4 لاکھ ڈالر دینے کا حکم دیدیا۔
ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز اور صحافیوں کے خلاف 2018 میں ان کے مالیات اور ٹیکسوں کی تحقیقات پر مقدمہ دائر کیا جو خفیہ ٹیکس ریکارڈز پر مبنی تھا۔
https://x.com/susannecraig/status/1745875236149440586?s=20
مضامین کی نتیجہ خیز سیریز نے وضاحتی رپورٹنگ کے زمرے میں پلٹزر پرائز بھی جیتا تھاجو امریکی صحافت کا سب سے باوقار ایوارڈ ہے۔
ان مضامین میں سے ایک عنوان ’ٹرمپ مشتبہ ٹیکس اسکیموں میں مصروف تھے جب اس نے اپنے والد سے دولت حاصل کی‘ بھی تھا۔