مری میں 20 سے زائد غیر قانونی عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں مسمار

مری میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 20 سے زائد عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرا دی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آپریشن جیکا گلی، مسیاڑی روڈ اور مری شہر میں کیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران 20 سے زائد عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرائی گئیں۔

قاسم اعجاز نے بتایا کہ مری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن تین روز سے جاری ہے، آپریشن میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مری میں تجاوزات کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں