پشاور میں بی آر ٹی انفرا اسٹرکچرپر مفت تشہیرکرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف ٹرانس پشاور نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ٹرانس پشاور نے سیاسی جماعتوں کو اشتہارات چلانے کے لیے متعلقہ ایڈور ٹائزنگ ایجنسی سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ٹرانس پشاور کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے اشتہارات چسپاں کیے جارہے ہیں، بی آرٹی کی دیواروں، فلائی اوور اورپلرزپربغیراجازت اشتہارات چسپاں کرنا منع ہے ۔
ٹرانس پشاور کے مطابق تشہیر کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔