خوشاب: متعدد افراد کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹنے والی مادھوری گرفتار

خوشاب: پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی لڑکی کو گروہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خوشاب کے علاقے قائدآباد سے ایک لڑکی کو دُلہن کے روپ میں گرفتار کیا گیا ہے جو شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نسرین عرف مادھوری 8 سال سے شادی کا جھانسہ دےکر 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کو گروہ سمیت گرفتار کر کے لوٹے ہوئے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں