فیصل قریشی نے خواتین سے گھروں میں بریانی بنانے کی درخواست کیوں کی؟

اداکار فیصل قریشی نے عام انتخابات والے دن خواتین سے گھر میں بریانی بنانے کی درخواست کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

ایسے میں ٹی وی پروگرامز کے میزبان و اداکار فیصل قریشی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور الیکشن والے دن کیلئےخواتین سے انوکھی درخواست کردی۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میری پاکستانی ماؤں، بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروری کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی اور بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔

اداکار نے اپنی اس درخواست پر ہیش ٹیگ خاموش پیغام بھی لکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں