لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر عام انتخابات 2024 کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کے فیصلوں کے بعد فہرستیں جاری کر دی ہیں جس کے مطابق لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 1079 امیدوار مدمقابل ہیں۔

جاری فہرستوں کے مطابق لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 266 امیدوار مد مقابل ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 813 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سب سے زیادہ 27 امیدوار اور حلقہ این اے 118 میں سب سے کم 18 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 پر سب سے زیادہ 46 امیدوار اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 پر سب سے کم 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں