لاہور: بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسز حکومت کے لیے آمدن کا بڑا ذریعہ بن گئے۔
گزشتہ تین سال کے دوران اس مد میں صارفین سے 1410 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق 2 سال میں بجلی بلز پر ٹیکسز وصولی کی شرح دُگنی ہوگئی ہے، 2021 میں بجلی صارفین سے 345 ارب سے زائد ٹیکس وصولیاں کی گئیں جب کہ 2022 میں اس مد میں 461 ارب اور 2023 میں 603 ارب روپے سے زائد ٹیکسز لیے گئے۔
دستاویزات کےمطابق ٹیکس وصولی بجلی کی اصل قیمت کے علاوہ ہے جب کہ پی ٹی وی فیس کی مد میں 25 ارب 70کروڑ،ا نکم ٹیکس کی مد میں 180 ارب سے زائد وصولیاں ہوئیں اور صارفین نے اضافی ٹیکس کی مد میں 89 ارب 69 کروڑ روپے ادا کیے۔