ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ ختم ہو چکا، شہباز شریف نے بہت تعاون کیا: سالک حسین

گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ ختم ہو چکا، شہباز شریف نے ہر معاملے میں ہمارے ساتھ بے حد تعاون کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا ہمارا ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کا مطالبہ ختم ہو چکا ہے، ن لیگ کا گجرات میں اپنے ساتھیوں کو ٹکٹیں نہ دینےکا فیصلہ ان کا اپنا ہے، مدمقابل ن لیگی امیدواروں کو ٹکٹ نہ دےکر مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیں عزت دی۔

سالک حسین چوہدری کا کہنا تھا شہباز شریف نے ہر معاملے میں ہم سے بےحد تعاون کیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم نے ن لیگ سے 4 قومی اور 8 صوبائی نشستیں مانگیں جہاں سے ق لیگ ماضی میں جیتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں تاخیر ممکمن نہیں، عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، منصوبوں میں کرپشن ہو تو انہین بند کر کے عوام کو سزا نہیں دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں