پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، 22 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

لاہور: پنجاب پولیس کے 22 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پیز) کے تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

ڈی ایس پی شاہد عنایت بھٹی ایس ڈی پی او شیخوپورہ اور خالد جاوید ایس ڈی پی او کو جڑانوالہ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی عصرعلی ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن راولپنڈی، عابد محمد ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی، فیاض احمد ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان اور زاہد حسین ورک کو ڈی ایس پی موبائل ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی طارق ملک ڈی ایس پی آگنائرڈ کرائم فیصل آباد، منیر احمد ڈی ایس پی سی آ ر او فیصل آباد، اللہ یار خان ڈی ایس پی ٹیلی راولپنڈی، محمد افضل ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی، محمد اسلم ڈی ایس پی ٹریفک منڈی بہاءالدین، طارق شفیع ڈی ایس پی سول لائنز ٹریفک گوجرانوالہ، صفدر محمود ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم لیہ اور اقبال نجم کو ڈی ایس پی لیگل شیخوپورہ میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیصل سردار ڈی ایس پی لیگل سی پی او، غازی اظہارالحق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شیخوپورہ، محمد اعظم ایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ، حق نواز ایس ڈی پی او ساہیوال سرگودھا، وقار عظیم ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی اور ڈی ایس پی ارشد محمود کو سی پی او پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں