کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں بھتہ خوری کے واقعات میں بھارتی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق بھتہ خوری سمیت 27 جرائم کی منصوبہ سازی بھارت میں کی گئی اور یہ 27 جرائم گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں اور ایک ملزم کینیڈا سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ بھارتی نژاد متاثرین کو واٹس ایپ پر بھتہ دینے کے پیغامات موصول ہوتے تھے، ایک واقعہ میں بھتہ نہ دینے پر زیرِ تعمیر گھروں کو جلایا بھی گیا۔
پولیس کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ مقامی افراد کے ایک گروپ نے انجام دیا ہے جس کی ہدایت بھارت میں موجود ایک مشتبہ شخص نے کی ہے۔