آصف زرداری کے قریبی دوست کے بیٹے کو کراچی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو کراچی ائیرپورٹ پر روک لیا۔

ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو اعلیٰ شخصیت کی مبینہ مداخلت کے بعد چھوڑ دیا گیا اور ائیر پورٹ سے گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ نمر مجید ون ٹائم اجازت لیکر بیرون ملک گئے تھے اور وہ مقررہ مدت سے زائد دورانیے کے بعد وطن واپس لوٹے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نمر مجید کا نام نیب کی درخواست پر ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں تھا، جبکہ نیب نے ان کا پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کروا رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق نمر مجید اپنے والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بیرون ملک سے کراچی پہنچے تھے، نمر کیخلاف نیب جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نمر مجید کا آج احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں