بلاول نے نواز شریف کو شکست دینے کیلئے پی ٹی آئی کارکنان کا ساتھ مانگ لیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو شکست دینے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ساتھ مانگ لیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کے گڑھ لاہور میں پاور شو کیا جس دوران جلسے میں شریک ان کی بہن آصفہ بھٹو بھی کارکنوں کا جوش بڑھاتی رہیں۔

جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنا سیاست نہیں، (ن) لیگ پی ٹی آئی کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے نواز شریف کو شکست دینے کےلیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ساتھ مانگتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اُن کا ساتھ دیں، وہ انتقامی سیاست کو دفن کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور اُن کا خاندان (ن) لیگ کے ظلم سے گزرا ہے، نہیں چاہتے کہ کوئی اورسیاسی کارکن اس ظلم سے گزرے، ووٹ کی عزت کے دعویدار اپنا نظریہ چھوڑ کرسیاست کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پر کبھی کوئی شوباز مسلط کیا جاتا ہے تو کبھی وسیم اکرم پلس، کیا لاہور کی قسمت میں یہی چہرے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں