جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری کے عام انتخابات کے سلسلے میں کراچی کیلئے منشورکا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اس مرتبہ عام انتخابات میں کراچی سے جماعت اسلامی بھاری مینڈیٹ کے ساتھ آئے گی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مردم شماری کے دوران کراچی کے ایک کروڑ 47 لاکھ افراد کم دکھائے گئے، ہمارا پہلا نقطہ ہے کہ شہر کی گنتی پوری کی جائے۔