لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ اگر نواز شریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 میں انتخابی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوازشریف سے جڑا ہوا ہے، اگر نواز شریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثرپورے پاکستان نے دیکھا اوربھگتا، ان چار سالوں تک لاہور میں زبردستی آنے والے گھُس بیٹھیوں نے لاہور شہر تباہ کردیا، جہاں صبح سڑکیں دھلتی تھیں، وہاں اب کچرا اٹھانےوالے بھی نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کوپتا ہے کام کس نےکیا؟ سیاسی انتقام کس نےلیا؟ جھوٹ کس نے بولا۔