عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے کلیئر قرار

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے عثمان خواجہ کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ عثمان خواجہ کا آج بھی معائنہ کیا گیا ہے، ان کو تاخیر سے آنے والے کنکشن کی کوئی شکایت نہیں ہے۔

عثمان خواجہ کل سے برسبین میں ٹریننگ کریں گے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ عثمان خواجہ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کی باؤنسر گیند چہرے پر لگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں