اداکار وجے نے رشمیکا مندانا کیساتھ منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑدی

معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا نے اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر لب کشائی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات ہونے کی خبریں گردش میں ہیں اور اب حال ہی میں دونوں کے درمیان جلد منگنی کی فواہیں بھی سر اٹھارہی تھی۔

اسی حوالے سے اب اداکار وجے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ رشمیکا سے منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نہ ہی منگنی ہورہی ہے اور نہ ہی فروری میں شادی ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میڈیا ہر دو سال بعد میری شادی کرواتا رہتا ہے اور میں اس طرح کی افواہیں ہر سال سنتا ہوں، میڈیا بس میری شادی کے انتظار میں بیٹھا ہے۔

واضح رہے اداکار وجے دیوراکونڈا نے فلم ‘لائگر’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اداکار کی اب نئی فلم ‘فیملی اسٹار’ آنے والی ہے جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں