پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری کمرشل پائلٹ بن گئیں

اداکارہ عمارہ چوہدری نے کمرشل پائلٹ بننے کا اپنا خواب پورا کرلیا۔

عمارہ چوہدری کا شمار شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اداکاری سے جہاں لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہے وہیں انہوں نے اپنے خواب کو بھی پورا کرلیا۔

اداکارہ نے کمرشل پرواز کی پائلٹ بننے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے جس حوالے سے انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے۔

عمارہ چوہدری نے لکھا کہ میں اس خبر کو شیئر کرنے کے لیے اپنی سالگرہ کا انتظار کر رہی تھی اور بالآخر میں لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ بن گئی۔
https://www.instagram.com/p/C2ZgtB9qDxD/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ لائسنس کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ پرائیویٹ پرواز کی پائلٹ بن چکی ہیں اور انہوں نے کمرشل پرواز کی پائلٹ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

عمارہ چوہدری کے ڈراموں میں چاندنی بیگم، میری گڑیا، غیرت، رشتے بکتے ہیں سمیت دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں