چٹ پٹے مزیدار کھانا کھانے کا شوق سب ہی رکھتے ہیں لیکن ان کھانوں کو صحت مند بنانے کیلئے اجزا کا انتخاب بھی بہترین ہونا ضروری ہے۔
کھانے پکانے کیلئے سب سے اہم جز کوکنگ آئل ہے جو کھانے کے ذائقے کو بڑھاتا ہے۔
لیکن اگر آپ خراب کوالٹی یا سستا تیل استعمال کریں تو نہ صرف کھانا بے ذائقہ ہوگا بلکہ صحت پر بھی خراب اثرات مرتب کرے گا۔
آج ہم آپ کو چند ایسے کوکنگ آئل کے حوالے سے بتائیں گے جن کے استعمال سے نہ صرف کھانا ذائقے دار بنے گا بلکہ یہ تیل صحت کیلئے بھی فائدے مند ثابت ہوں گے۔
سرسوں کا تیل
گزرے وقتوں میں صرف سرسوں کا تیل ہی استعمال کیا جاتا تھا اور اس تیل کا استعمال کرنے والے لوگوں کی نہ صرف عمریں دراز ہوتی تھیں بلکہ وہ لوگ بیماریوں کا شکار بھی نہیں ہوتے تھے کیوں کہ سرسوں کے تیل میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ تیل دل کی صحت کیلئے بہترین ہے۔
زیتون میں قدرت نے جہاں بہت سے فوائد چھپا رکھے ہیں وہیں اسے بیماریوں کیلئے شفا بھی کہا گیا ہے۔
زیتون کے تیل میں پروٹین کی بھر مار ہوتی ہے ساتھ ہی اس تیل میں اینٹی آکسٹیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے اس لیے وزن کم کرنے والے افراد کیلئے زیتون کا تیل بہترین ہے۔
سورج مکھی کا تیل:
سورج مکھی کا تیل پھولوں میں پائے جانے والے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ تیل دل کے مریضوں کیلئے بہترین ہے جبکہ اس میں چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، اسی لیے اس تیل کے استعمال سے کولیسٹرول کا خطرہ بھی کم رہتا ہے۔
اس کے علاوہ مونگ پھلی کا تیل، تخم بالنگا کا تیل، تل کا تیل بھی صحت پر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے۔