اداکارہ ثنا جاوید کی سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کے بعد مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شعیب ملک، ثنا جاوید اور عمیر جیسوال پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایسے میں اداکار و میزبان احمد علی کی انسٹا اسٹوری زیر گردش ہے جس میں انہیں گلوکار عمیر جیسوال کی تعریف کرتے دیکھا گیا۔
عمیر جیسوال کی حمایت میں شیئر کی گئی انسٹااسٹوری میں احمد علی نے لکھا کہ میرے دوست تم ایک شیر اور سونے کا دل رکھنے والے شریف انسان ہو، مصیبت کے وقت میں انسان کو ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، ہم سب کے پاس اپنے اپنے مسائل ہیں لیکن اہم ہے کہ ہم ان مسائل سے کیا سیکھتے اور کیسے آگے بڑھتے ہیں۔
احمد علی بٹ نے عمیر جیسوال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آگے بڑھتے رہیں بھائی اللہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو سلامت رکھے۔