کلیکٹریٹ آف کسٹم سمبڑیال کی 6 ماہ کی کارکردگی میں 22فیصد ریکارڈ اضافہ کلکٹر کسٹم صائمہ آفتاب

گوجرانوالہ
کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے چھ مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعداد و شمار جاری کر دئیے
مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 22 فیصد اضافے کے ساتھ 16 لاکھ 2ہزار9سو87 ملین
کی برآمدات ہوئیں کلکٹر کسٹم سمبڑیال ڈرائی پورٹ صائمہ آفتاب نے بتایا کہ
ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں برآمدات کی مد میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایک سو ملین روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا
ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے (ڈی ٹی آر ای) کی بجائے نئی ایکسپورٹ اسکیم ای ایف ایس متعارف کروائی گئی ہے
۔ ڈی ٹی آر ای سیکشن میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں زیر التوا کیسیز کی تعداد پچھلے مالی سال کی نسبت کم ہونے کے باوجود ڈی ٹی آر ای سیکشن نے آڈٹ کی مد میں 28.190 ملین روپے کی ریکوری کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے
کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال نے سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 1122.295 ملین روپے کی اشیا ء قبضے میں لے لیں
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں نیلامی کی مد میں 113.296ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے کلکٹر کسٹم صائمہ آفتاب کا کہنا تھا کی برآمدات کی فوری ترسیل کے لیے کسٹمز کا عملہ سمبڑیال میں موجود دونوں ڈرائی پورٹوں ، ایئر فریٹ یونٹ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ ذونزمیں 24 گھنٹے خدمات سر انجام دے رہا ہے
پاکستان سنگل ونڈو سسٹم متعارف کرایا گیا جو ایکسپورٹرز کو تجارتی مال کی بابت ہر قسم کی معلومات فراہم کر رہا ہے
برآمدات میں اضافے کے لئے پی ایس ڈبلیو اور ایکسپورٹ فیسلی ٹیشن اسکیم کی معلومات کیلئے کلیکٹریٹ اور چمبر آف کامرس میں تاجروں کی سہولت کے لئے سنٹر قائم کر دئے گئے ہیں
کرتارپور کسٹمز اسٹیشن پر تعینات عملہ بھی ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتریوں کی مدد کے لئے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے کلکٹر کسٹم نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے کسٹم حکام ایکسپورٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے تاکہ ملکی معشیت کو مستحکم بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں