خودکشی کیلئے پل پر چڑھا شخص بریانی کی پیشکش پر نیچے اتر آیا

دنیا بھر میں بریانی کےدلدادہ تو کئی لوگ پائے جاتے ہیں لیکن ایک پلیٹ بریانی کی پیشکش پر خودکشی کا ارادہ ترک کردینے والا شہری شاید ہی آپ نے کبھی دیکھا ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ،پریشان کن اور مضحکہ صورتحال کولکتہ میں پیش آئی جہاں پولیس نے خودکشی کیلئے پل پر چڑھے شخص کو نیچے اتارنے کیلئے ایک پلیٹ بریانی کی پیشکش کی ۔

کولکتہ میں کچھ روز قبل ایک موٹر سائیکل سوار 40 سالہ شہری نے اپنی بڑی بیٹی کو موبائل گم ہونے کا بہانہ بنا کر بائیک روک دی۔

بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد بائیک روک کر موبائل تلاش کرنے لگے لیکن اچانک ہی والد نے اسے اکیلا چھوڑ کر تاروں کا استعمال کرتے ہوئے پل پر چڑھنا شروع کردیا۔

کولکتہ پولیس کے مطابق پل پر چڑھے شخص کے باعث ٹریفک کی روانی آدھا گھنٹے تک متاثر رہی، بعد ازاں پولیس نے اس شخص کو نیچے اتارنے کیلئے مہنگے ریسٹورینٹ کی ایک پلیٹ بریانی کی پیشکش کی اور ساتھ ہی نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا جس پر وہ شخص نیچے اتر آیا۔

رپورٹس کے مطابق شہری اپنی بیوی سے علیحدگی اور مالی مشکلات کے باعث شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا، اس کی اہلیہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی اپنے ساتھ لے گئی تھی جب کہ بڑی بیٹی بھی والد کی مالی مشکلات کے باعث خفا رہتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں