مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا گرینڈ فائنل قریب آتے ہی بگ باس فینز کا جوش وخروش بھی بڑھتا جارہا ہے۔
‘بگ باس 17’ کا فائنل 28 جنوری کو ہوگا اور سیزن کا اختتام فاتح کے اعلان کے ساتھ ہوگا۔
اسی دوران جہاں فینز بگ باس فاتح کیلئے پرجوش ہیں وہیں بگ باس 17 کے فائنل کی انعامی رقم کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں رواں سیزن بگ باس 17 کے فائنل کیلئے بڑی انعامی رقم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ویسے تو بظاہر بگ باس سیزن کے فاتح کنٹیسٹنٹ کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم دی جاتی ہے لیکن ٹاسک کے مطابق اور کٹوتی ہونے کے بعد پچھلے سیزن کے چیمپئن ایم سی اسٹین کو 31.8 لاکھ بھارتی روپے دیے گئے۔
اگرچہ ابھی بگ باس فاتح کی نقد انعام کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بگ باس17کے چیمپئن کو 30-40 لاکھ بھارتی روپے مل سکتے ہیں۔
یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے بگ باس 17 کے سیزن میں 17 کنٹیسٹنٹ تھے اور پچھلے ہفتے صرف 6 کنٹیسٹینٹ فائنل میں پہنچے، وکی جین کے بعد اب صرف 5 کنٹیسٹینٹ انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار اور ارون مشیٹ باقی رہ گئے ہیں جن میں انکیتا لوکھنڈے یا منور فاروقی کو فائنل کیلئے مضبوط کنٹیسٹنٹ کے طور پر تصور کیا جارہا ہے۔