دھند کے باعث سال کے پہلے 26 دن، 750 پروازیں منسوخ کی گئیں

ملک میں آج بھی دھند کی وجہ سے 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 4 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دمام سے اسلام آباد اور سیالکوٹ کی پروازیں لاہور منتقل کی گئیں، پی آئی اے کی کویت سٹی سے اسلام آباد کی پرواز کو لاہور اتارا گیا اور دمام سے لاہور کی پرواز کو اسلام آباد موڑدیا گیا۔

ادھر اسلام آباد جدہ کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں، اسلام آباد دبئی، اسلام آباد سے کراچی کی دو پروازیں، اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں اور کراچی سکھر کے مابین پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اس کے علاوہ پشاور ابوظبی، دبئی 283 اور کراچی، ملتان اور دبئی کی دو پروازیں، لاہور کراچی کی 4 پروازیں، لاہور ابوظبی کی پرواز منسوخ کی گئی ہے۔

دھند کی وجہ سے سال کے پہلے 26 دن میں آج تک 750 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ 180 کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرانا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں