بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو حال ہی میں گھٹنے اور کندھے کی سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہوا تھا جس کی سرجری ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں کی گئی، اسپتال میں سیف کے ساتھ ان کی اہلیہ کرینہ کپور موجود رہیں۔
سرجری کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے کی گئی گفتگو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے ہاتھ میں درد محسوس کررہے تھے لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ چوٹ کتنی گہری ہے۔
سیف علی خان کے مطابق فلم ‘دیوارا’ کے لیے ایکشن سین کرتے ہوئے ایک بار پھر زخمی ہوا جس کے بعد درد کی شدت مزید بڑھ گئی، اس کے بعد ایم آر آئی کروایا تو پتا چلا کہ ٹرائی سیپ ٹینڈن بری طرح سے پھٹ چکا تھا۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ اگر سرجری بروقت نہ ہوتی تو وہ اپنا ایک ہاتھ گنواسکتا تھا۔
سیف علی خان نے مزید بتایا کہ مجھے صرف ہاتھ پر چوٹ لگی تھی،کمر یا کندھوں کی کوئی سرجری نہیں ہوئی ہے یہ کوئی سنجیدہ سرجری نہیں تھی جس کی وجہ سے جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
اداکار کے مطابق انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے ایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔