لاہور ہائیکورٹ کا ہائی ویز اور موٹرویزپرکجھور کے درخت نہ لگانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے ہائی ویز اور موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ کھجور کے پتوں پر آلودگی رکتی نہیں، کجھورکا درخت گرم علاقوں میں بہتر رہتا ہے، اسلام آباد موٹرویز اور ہائی وےپر یہ کامیاب نہیں ہے۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ لاہورکے انڈرپاسزکی تزئین وآرائش پر تحقیقات ہونی چاہیے، انڈرپاسزکی تزئین و آرائش کی مدمیں کس نے پیسےکمائے ہیں، انڈرپاسزکی حالت پہلےسےبھی عجیب کردی اور وہ مذاق لگ رہے ہیں، عجیب سی لائٹیں لگادی ہیں جوپہلےدن ہی بندہوگئی ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پانی کوضائع ہونے سے بچایاجائے، رپورٹس بتارہی ہیں کہ 2026 اور2027 تک پانی ختم ہوجائےگا، اس وقت لاہور میں پانی کا ٹینکرچلا کرےگا، پانی کے میٹر لگانے سے متعلق واسا نےکیا اقدامات کیے؟

عدالت کے پوچھنے پر ممبر واٹر کمیشن نے بتایا کہ پانی کے میٹر لگوانےکے لیے ایک سال کی مہلت درکار ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ڈی جی ماحولیات کے مؤقف پرہائی ویز اور موٹرویز پر کھجور کا درخت لگانے سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں