پاکستان میں موسم سرما اس بار طویل خشک سردی میں گزر رہا ہے: ماہرین موسمیات

ماہرین موسمیات کے مطابق موسم سرما اس بار طویل خشک سردی میں گزر رہا ہے۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے جس کی وجہ سے موسمی پیٹرن بھی تبدیل ہونے لگا ہے۔
ماہرین موسمیات نے کہا ہےکہ موسم سرما اس بار طویل خشک سردی میں گزر رہا ہے، دسمبر کے بعد جنوری میں بھی بارشیں نہیں ہورہیں جو گرمی میں پانی کی قلت کے خدشات کو بڑھا رہا ہے، اس کے علاوہ خشک سردی اور اسموگ سے نمونیہ جیسے امراض بھی شدت اختیار کررہے ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار غیر معمولی موسم ہے، زراعت خاص کر گندم کی کاشت بھی متاثر ہوئی ہے جب کہ رواں سال جنوری میں اب تک صرف بلوچستان میں ہلکی بارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں