ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 50 پیسے کا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 55 پیسے تھا۔
واضح رہے کہ جنوری میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے سستا ہوا ہے۔