قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، اے این پی کارکن جاں بحق

قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں اے این پی کے کارکنوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

لیویز حکام نے بتایاکہ فائرنگ سے اے این پی کا ایک کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

امیدوار پی بی 50 زمرک اچکزئی کا کہنا تھاکہ پارٹی کارکن میزئی اڈہ میں پارٹی کے جھنڈے لگا رہے تھے کہ مخالفین نے کارکنوں پراندھادھند فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایاکہ اس سے قبل میزئی اڈہ اور توبہ اچکزئی میں ہمارے دفاتر پر حملے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں