پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس137 پوائنٹس اضافے سے 61 ہزار 979 پر بند ہوا۔

100انڈیکس کاروباری دن میں 704 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کے سودے 9.28 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہوکر 9073 ارب روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس جنوری میں 471 پوائنٹس گرا ہے۔

جنوری میں 100 انڈیکس 3719 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،100 انڈیکس کی جنوری میں بلند ترین سطح 65356 رہی اور کم ترین سطح 61637 رہی۔

جنوری میں 11 ارب 28 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے جنوری کاروبار کی مالیت 383 ارب روپے رہی۔ جنوری میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھی ہے، جنوری کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9073 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں