پاکپتن: گھر میں ڈکیتی کرنیوالے ڈاکوؤں کو پولیس نے گھیر لیا، مقابلے میں 2 ہلاک

پاکپتن کی تحصیل قبولہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وارڈ نمبر 9 کے ایک گھر میں 4 ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ اسی دوران اطلاع ملنے پر پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجےمیں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے اور دو ڈاکو فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں زخمی ڈاکواسپتال میں دم توڑگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں