پولیس کانسٹیبل نے 4 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر قتل کرکے خود کشی کر لی

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے 4 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر قتل کرکے خود کشی کر لی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق اچھرہ کے رہائشی مجاہد حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی 34 سالہ عالیہ مبشر اس کے گھر سے اپنے سسرال جا رہی تھی، کچھ دیر بعد انہیں اطلاع ملی کہ ان کی بیٹی کو ایک شخص نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے اور خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔

مجاہد حسین نے بتایا کہ انہوں نے جا کر دیکھا تو ان کی بیٹی اور اسد نامی ملزم مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے جبکہ اس کا نواسا بھی پاس میں موجود تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، خاتون کو قتل کر کے خود کشی کرنے والا پولیس کانسٹیبل اسد سی آئی اے میں تعینات تھا اور اچھرہ میں مقیم تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں