پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا آغاز 17 فروری بروز ہفتے سے ہونے جارہا ہے جب کہ جلد ہی کرکٹ لیگ کا آفیشل ترانہ بھی ریلیز ہونے والا ہے۔
کچھ دن قبل گلوکار علی ظفر سمیت پی ایس ایل کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصدیق کی گئی کہ نویں سیزن کا آفیشل ترانہ علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ گائیں گی۔
اس حوالے سے پی ایس ایل نے انسٹاگرام پیج پر ایک روز قبل پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں ترانے کے ٹائٹل کے نام کا اندازہ لگانے کا کہا گیا تھا۔
اب علی ظفر نے بتایا کہ اس بار ترانے کا ٹائٹل ‘کُھل کے کھیل’ ہوگا جو کہ علی ظفر اور آئمہ بیگ کی آواز میں جلد ریلیز کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔