کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کو غیر ضروری اجتماعات سے گریز کی درخواست کردی

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے امیدواروں کو غیر ضروری عوامی اجتماعات نہ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

اپنے بیان میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ نامعلوم دہشتگرد عوامی اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حساس پولنگ بوتھ پر انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے دہشت گرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کمیونیکیشن مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں