این اے 127 لاہور : ن لیگ عطاتارڑ کامیاب ، بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر رہے

پاکستان مسلم ليگ( ن )کے عطا اللہ تارڑ نے این اے 127 لاہور 11 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دیکر میدان مارلیا۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 337 پولنگ اسٹیشنز میں سے 337 کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے عطا اللہ تارڑ 98210 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر 82230 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تیسرے نمبر پر رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں