ن لیگ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آ رہی ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ گزشتہ رات کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے غلط خبریں پھیلائے جانے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن قومی اور صوبائی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم کچھ آخری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، ان شاءاللہ، نتائج کے موصول ہونے ک بعد مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر سے اپنی کامیابی کا خطاب کریں گے۔
https://x.com/MaryamNSharif/status/1755858337386643774?s=20

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف، سینئر نائب صدر حمزہ شہباز اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں