ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی 53 نشستیں جیت لیں۔
عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے53نشستیں جیت لی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،قائم علی شاہ، شرجیل میمن، فریال تالپور ،جام خان شورو اور مخدوم فخرالزماں نے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
پی ایس 4
حلقہ پی ایس 4 کشمور 1 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاجی عبدالرؤف کھوسو 58046 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار میر غالب حسین خان 25758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 6
پی ایس 6 کشمور 3 میں تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محبوب علی خان بجارانی 86365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 7
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 شکارپور 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 7 شکارپور 1 کے تمام177 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ 60904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جے یو آئی ایف کے آغا تیمور خان 43575 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 9
حلقہ پی ایس 9 شکارپور 3 کے تمام پولنگ اسٹیشز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی 63760 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جے یو آئی ایف کے رشد اللہ شاہ 25634 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 10
صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 10 لاڑکانہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی فریال تالپورکامیاب ہوگئیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 10 لاڑکانہ 1 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 85800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
جے یو آئی ایف کے کفایت اللہ 20050 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس11
پی ایس11لاڑکانہ2 میں تمام 174 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کےجمیل احمدسومرو 41158 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے کاظم علی خان 20807 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔
پی ایس 12
پی ایس 12 لاڑکانہ 3 میں تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال 54077 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اےکے معظم علی خان عباسی 31850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 13
حلقہ پی ایس 13 لاڑکانہ 4 کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عادل الطاف انڑ 89662 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جے یو آئی ف کے نصیر محمد بھٹو 4028 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 14
حلقہ پی ایس 14 قمبر شہداد کوٹ 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز 157 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے نادر علی مگسی 38513 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے مظفر علی بروہی 20321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 15
پی ایس 15 قمبر شہداد کوٹ 2 کے تمام 146 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نثار احمد کھوڑو 45196 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
مسلم ليگ ن کے میر ہمایوں 17512 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 16
پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ 3 کے 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار خان چانڈیو 38057 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار محمد علی ہاکرو 12581 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 17
پی ایس 17 قمبر شہداد کوٹ 4 کے تمام 148 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے برہان چانڈیو 39540 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے جاوید حسین کھوکھر 15460ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے۔
پی ایس 20
صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 20 گھوٹکی 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی محمد بخش مہر کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 20 گھوٹکی 3 کے تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر 87431 لے کر کامیاب ہوگئے۔
جے یو آئی ایف کی محمد اسحاق لغاری 9401 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 21
پی ایس 21 گھوٹکی 4میں تمام 182 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی نواز مہر 63758 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جے یو آئی ایف کے غلام علی عباس 29273 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 22
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 سکھر 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 22 سکھر 1 کے تمام145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےاکرام اللہ 42275 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جے یو آئی ایف کے محمد مبین 40005 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 23
پی ایس 23 سکھر 2 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید اویس قادر 69266 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے عنایت اللہ 21137 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 24
پی ایس 24 سکھر 3 کے تمام 167 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے فرخ احمد شاہ 41235 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار مبین احمد 19622 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 26
پی ایس 26 خیر پور 1میں تمام 160 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید قائم علی شاہ 63686 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امام بخش پھلپوٹو 19041 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 27
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 91131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 10734 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 28
پی ایس 28 خیر پور 3 کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، غیر سرکاری و حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساجد علی بانبھن 58417 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے
جی ڈی اے کے اسماعیل شاہ 53588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس 29
پی ایس 29 خیرپور 4 میں تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیراز شوکت راجپر 45589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمدرفیق بانبھن 30220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 30
پی ایس 30 خیر پور 5 میں تمام158 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم احمدکھرل 51245 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے شیخ خالد حسین 36456 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 32
پی ایس 32 نوشہرو فیروز 1 کے تمام 171 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید سرفراز حسین 31148 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے زوہیب علی شاہ 12052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 33
پی ایس 33 نوشہرو فیروز 2 کے تمام 188 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید حسن علی شاہ 60616 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے شکیل احمد جلبانی کا 28175 ووٹ لے کر دوسرا نمبر رہا۔
پی ایس 34
حلقہ پی ایس 34 نوشہرو فیروز 3 کے تمام 182 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز علی چانڈیو 52385 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے شاہنواز جتوئی 46442 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 35
پی ایس 35 نوشہرو فیروز 4 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضیاءالحسن 78608 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے مسرور احمد جتوئی 28883 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 37
پی ایس 37 شہید بینظیرآباد 2 میں تمام 183پولنگ اسٹیشنزکا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال 66374 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار عنایت علی رند 18962 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 40
پی ایس 40 سانگھڑ 1 کے 168 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے غلام دستگیر راجڑ 56354 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کے نوید ڈیرو 52923 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 41
پی ایس 41 سانگھڑ 2 کے تمام 181 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا جس کے مطابق جی ڈی اے کی قاضی شمس الدین 63269 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کی علی حسن 60849 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 44
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 44 سانگھڑ 5 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 44 سانگھڑ 5 کے تمام 187 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم 59630 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے) کے محمد بخش 48200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس47
پی ایس47 میرپورخاص3 میں تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کی نوراحمدبھرگڑی 59321 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار فیصل کاچھیلو 20175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 48
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 48 میرپورخاص 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 48 میرپورخاص 4 کے تمام160 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےطارق علی67923 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی ڈی اےکے عنایت اللہ 16231 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 49
صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 49 عمرکوٹ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کےسید سردارعلی شاہ کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 49 عمرکوٹ 1 کے تمام167 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسید سردارعلی شاہ 56791 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی ڈی اے کےخضرحیات منگریو23987 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔
پی ایس 50
صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 50 عمرکوٹ 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیدامیرعلی شاہ کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 50 عمرکوٹ 2 کے تمام152 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسیدامیرعلی شاہ 61386 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی ڈی اے کےفقیر غلام نبی منگریو15648 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔
پی ایس 55
پی ایس 55 تھرپارکر 4 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارباب لطف اللہ 107552 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے ارباب ذکاء اللہ 17768 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 56
پی ایس 56 مٹیاری 1 میں تمام169 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم محبوب زمان 72178 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
مسلم ليگ ن کے نصیر احمد 35432 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 57
پی ایس 57 مٹیاری 2 میں تمام151 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم فخرالزمان 52130 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے سید جلال شاہ 44583 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 60
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 61
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 68
پی ایس 68 بدین 1میں تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد ہالیپوٹو 63348 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 69
صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 69 بدین 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میر اللہ بخش تالپور کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 69 بدین 2 کے تمام142 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے میر اللہ بخش تالپور 41595 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے میر عبداللہ خان 33491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 70
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 70 بدین 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابقپی ایس 70 بدین 3 کے تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ 33729 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حسنین علی مرزا 26577 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 71
صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 71 بدین 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاج محمد کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 71 بدین 4 کے تمام148 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے تاج محمد 40938 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا 30726 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 72
حلقہ پی ایس 72 بدین 5 کے تمام 121 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل راہو 39849 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جی ڈی اے کے امیر حسن 24296 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 73
پی ایس 73 سجاول 1 میں تمام178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے حسین شاہ شیرازی 72942 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جے یو آئی ایف کے محمد اسماعیل میمن 6167 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 74
پی ایس 74 سجاول 2 کے 181 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد علی ملکانی 83900 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار عبدالستار 14259 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 75
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 75 ٹھٹھہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کےریاض حسین شاہ شیرازی کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 75 ٹھٹھہ 1 کے تمام 216 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ریاض حسین شاہ شیرازی 75823 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
آزاد امیدوار سید امجد حسین 3618 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 77
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس 78
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 78 جامشورو 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر علی شوروکامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 78 جامشورو 2 کے تمام147 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر علی شورو 46245 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید منیر حیدر 15768 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 83
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 83 دادو 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید صالح شاہ جیلانی کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 83 دادو 4 کے تمام166 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسید صالح شاہ جیلانی 52340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی ڈی اے کے امداد حسین لغاری 22683 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 85
پی ایس 85 ملیر 2 میں تمام 108پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد ساجد 27791 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
مسلم ليگ ن کے پیر حفیظ اللہ 14304 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 86
پی ایس 86 ملیر 3 میں تمام62 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق راجا 15017 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
مسلم ليگ ن کے محمد یعقوب 6633 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 87
حلقہ پی ایس 87 ملیر 4 کے تمام 75 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمود عالم جاموٹ 19220 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
آزاد امیدوار طاؤس خان 7703 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس 88
پی ایس 88 ملیر 5 کے تمام 92 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار اعجاز خان 17580 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کے مزمل شاہ 12762 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 89
پی ایس 89 ملیر 6 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد سلیم 25326 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدواراحسن خٹک 15768 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 90
پی ایس 90 کراچی کورنگی 1 کے تمام 128 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شارق جمال 35609 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار وقاص اقبال 32664 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 91
پی ایس 91 کراچی کورنگی 2 کے تمام 94 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے محمد فاروق 23499 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار عابد جیلانی 22732 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 95
پی ایس 95 کراچی کورنگی 6 کے تمام 66 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد فاروق اعوان 16386 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار راجہ اظہر خان 11027 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔