ڈی آئی خان: فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان کے علاقے مورگہ حسن خیل میں فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور جوابی فائرنگ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی دین محمد الیکشن ڈیوٹی سے واپس آ رہا تھا کہ نامعلوم افراد نےفائرنگ کر دی، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ان افراد کا تعاقب کیا۔

دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس اور علاقہ مکینوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ شہید اے ایس آئی دین محمد کی میت اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں