20 چوکے 8 چھکے! نسانکا ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے سری لنکن بیٹر

سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے سری لنکن بیٹر بن گئے۔

پاتھم نے ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرکے دنیا کے 12ویں بیٹر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

افغانستان کے خلاف پالے کیلے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاتھم نسانکا نے 139 گیندوں پر 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سری لنکا کے 26 سالہ اوپنر نے اپنے 50ویں ایک روزہ میچ کے دوران 8 چھکے اور 20 چوکے لگائے اور ناٹ آؤٹ واپس ڈگ آؤٹ میں لوٹے۔

پاتھم نسانکا کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے افغانستان کے خلاف 3 وکٹ پر 381 رنز بنائے اور حریف ٹیم کےلیے 382 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

تین میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 42 رنز سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں