الیکشن کمیشن نے این اے 70 اور پی پی 45 کے نتائج روک لیے

اسلا م آباد : الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 70 اور پی پی45 کے سیالکوٹ کے نتائج روک دیے۔

چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخوا نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فارم 45کے مطابق دونوں نشستو ں پر آزاد امیدوارکامیاب ہوئے، فارم47 ترتیب دیتے وقت ڈی پی او نے دونوں آزاد امیدواروں کو گرفتار کیا جب کہ این اے 70 اور پی پی 45 کے نتائج امیدواروں کی غیر موجودگی میں جاری کیے گئے۔

وکیل درخواست گزار کے دلائل پر الیکشن کمیشن نے این اے 70 اور پی پی 45کے ریٹرنگ افسران سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے دونوں حلقوں کے نتائج روک دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں