انٹر سال اول 2023 اور 2022 کی گریڈنگ کے واضح فرق کا انکشاف

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر سال اول 2023 اور 2022کے امتحانات میں گریڈنگ کا واضح فرق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

2022 میں امیدواروں کو 2023 کے مقابلے میں زیادہ اے ون، اے اور بی گریڈ دیے گئے۔

جنگ کو نتائج سے ملنے والی مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس کے انٹر سال اول میں اے ون اور اے ون گریڈ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب زیادہ ہے، 2020 کے امتحانات میں پری میڈیکل کے نتیجے میں 1539 امیدوار اے ون، 3712 اے گریڈ اور 4573 بی گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔

2023 کے امتحانات میں 654 امیدوار اے ون گریڈ، 2418 اے گریڈ اور 3753 بی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

2020 کے پری انجینئرنگ کے نتیجہ میں 1125 امیدوار اے ون، 2468 اے گریڈ اور 3304 بی گریڈ میں کامیاب ہوئے جب کہ 2023 کے امتحانات میں 461 امیدوار اے ون، 1566 اے گریڈ اور 2479 بی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

2020 کے امتحانات میں سائنس جنرل کے نتیجہ میں 216 امیدواروں نے اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کی جب کہ اے گریڈ میں 918 اور بی گریڈ میں 1573 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

2023 کے امتحانات میں 178 امیدواروں نے اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کی اور اے گریڈ میں 853 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں