ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں پی پی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں پی پی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں بھر پور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی پی کے خلاف مربوط حکمت عملی کے لیے جلد جی ڈی اے کی قیادت کے علاوہ جے یو آئی (ف) سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں پی پی حکومت شہری علاقوں کیلئے پھر مسائل اور نا انصافی کو جنم دے گی، ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرے گی، سندھ اسمبلی میں ارکان کے اعتبار سے دوسری بڑی جماعت ہونے کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر ایم کیو ایم کا ہی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں