آسٹریلوی کرکٹر جوڑے اسٹارک اور ہیلی کا قیمتی گھر ڈسکاؤنٹ میں فروخت

آسٹریلوی کرکٹر جوڑے مچل اسٹارک اور ایلیسا ہیلی کا قیمتی گھر فروخت ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹر جوڑے کا گھر 8.5 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت ہوا، پاکستانی کرنسی میں گھر کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹرز کا فروخت ہونے والا گھر نارتھ سڈنی کے ایک مہنگے علاقے نارتھ کرل کرل میں واقع ہے۔

مچل اسٹارک اور ایلیسا ہیلی نے گھر ڈسکاؤنٹ میں فروخت کیا، گھر کی مالیت 9 ملین ڈالرز مقرر کی گئی تھی تاہم اسے 8۔5 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گزشتہ نومبر میں نیلامی کے دوران گھر فروخت نہیں ہو سکا تھا، پانچ بیڈ رومز کا ڈیزائنر ہوم جوڑے نے 2016 میں 5.5 ملین ڈالرز کا خریدا تھا۔

سابق مس یونیورس جینیفر ہاکنز اور ان کے شوہر جیک وال نے گھر معروف آرکیٹیکٹ سے بنوایا تھا۔

آسٹریلوی جوڑے نے گزشتہ برس سڈنی کے معروف علاقے فوریسٹ ڈسٹرکٹ میں 24.5 ملین ڈالر میں لگژری گھر خریدا تھا، گھر کی قیمت نے لوکل مارکیٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی حال ہی میں 6.7 ملین ڈالرز کا گھر فروخت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں