پیپلزپارٹی نے صدر مملکت کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا: رانا ثنااللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے صدر مملکت کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف کو اتحادیوں سے کام کرنے کا تجربہ ہے اور وہ اتحادیوں کے ساتھ بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں جب کہ آصف زرداری معاملہ فہم ہیں، انہیں چیزوں کا ادراک ہے اور وہ اس معاملے میں تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صدرمملکت کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہم نے کوئی کمٹمنٹ کی ہے، امید ہے فضل الرحمان حکومت کا حصہ بن جائیں گے۔

دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل ہوگی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پارٹنربوجھ اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی رہنمائی کے لیے تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں