سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زردرای کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف زرداری کی زیر صدارت ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں آصف زرداری کا کہنا تھا بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا ہے۔